لاہور: تربیتی طیارہ لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں گر کر تباہ ہو گیا۔
طیارے نے والٹن ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی۔ ذرائع کے مطابق پرواز کے تھوڑی بعد طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی اور طیارہ ایئرپورٹ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر گارڈن ٹاؤن کے گنجان آباد علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔
طیارہ ایک فلائنگ کلب کی ملکیت ہے ، ڈائریکٹر آپریشن فلائنگ کلب کے مطابق ٹیک آف کے ساتھ ہی جہاز کا توازن بگڑ گیا اور پائلٹ اسے سنبھالنے میں ناکام رہا۔
گرنے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے کے لیے فوری طور پر فائر بریگیڈ کو طلب کر لیا گیا۔
حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ طیارے میں پائلٹ سمیت دو افراد سوار تھے تاہم دونوں محفوظ رہے۔
اطلاعات کے مطابق طیارہ ڈائریکٹر آپریشن فلائنگ کلب فہیم اڑا رہے تھے۔
