وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبوں کو ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا۔
سی پیک منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک پاک چین دوستی کی گواہی ہے۔ پاکستان اور چین کے تعلقات گہرے اور یہ منصوبہ اہمیت کا حامل ہے۔ آنےوالی صنعتوں اور ہائی کوالٹی زرعی فارمز سےملازمتیں پیدا ہوں گی۔
جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت سی پیک منصوبوں کے جائزہ اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت نے سی پیک کے جاری منصوبوں کو مکمل کیا ہے۔ حکومت نے سی پیک کے بڑے منصوبوں کو اڑھائی سال کی مدت میں مکمل کیا۔
مزید پرھیں: بھارت سی پیک کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، صدر مملکت
اجلاس کو بتایا گیا کہ انفراسٹرکچر سےمتعلق موجودہ حکومت نے بہت سے منصوبے مکمل کیے۔ چین زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبے میں تعاون بڑھا رہا ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سی پیک منصوبوں کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ،مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
