اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ پہلی بار رمضان میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔
مہنگائی: ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ آج مارکیٹ میں ٹماٹر 20 روپے فی کلو مل رہے ہیں جب کہ پیاز اور انڈوں کی قیمتوں میں 9 فیصد کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کے پیسوں کا حساب دیتے ہیں۔
شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی سیاسی جدوجہد قانون کی حکمرانی کے لیے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جدوجہد کےباعث آج قانون سب کے لیے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز پارٹی کی حقیقی طاقت ہیں۔
مہنگائی سے پریشان خاتون نے وزیر اعظم سے گھبرانے کی اجازت مانگ لی
ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ قائد اعظم کے بعد عمران خان نے زیادہ جدوجہد کی۔ انہوں ںے کہا کہ عمران خان 22 سال کی جدوجہد کے بعد وزیراعظم بنے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کی کسی حکومت نے اپنے وزیر یا مشیر کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالتﷺ کا تحفظ ہمیں اپنی جان سے بھی پیارا ہے۔
مہنگائی کی شرح 17.21 فیصد ریکارڈ: 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ کبھی نہیں سنا تھا کہ اپنی حکومت میں کسی وزیرکا احتساب ہو۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب اب چلے گا نہیں بلکہ دوڑے گا۔
پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے بھی کچھ عرصہ قبل بتایا تھا کہ ملک میں ٹماٹر 17 روپے فی کلو مل رہا ہے جس پر میڈیا اور سوشل میڈیا پر انہیں سخت تنقید اور نکتہ چینی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
