بھارت میں ایک ہی دن میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ انتہائی تیزی سے جاری ہے۔ کورونا کا ایک دن میں اب تک کا سب سے بڑا وار سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت: اسپتال میں اکسیجن کی عدم دستیابی سے 22 کورونا مریض دم توڑ گئے
بھارت میں ایک ہی روز میں 3 لاکھ 16 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
خیال رہے کہ بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 59 لاکھ 30 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 84 ہزار 672 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
بھارت اس وقت دنیا بھر میں کورونا کیسز کے پھیلاؤ کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 14 کروڑ44لاکھ31ہزار سے زائد افراد متاثر اور 30 لاکھ 71 ہزار 625افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 12 کروڑ26لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 87 لاکھ سے زائد ہے۔
امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 83ہزار330 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 26 لاکھ2 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان، بھارت، بنگلہ دیشی مسافروں کے عمان میں داخلے پر پابندی
برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ41 لاکھ22ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 81 ہزار 687 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
فرانس میں 53 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد متاثر اورایک لاکھ1ہزار881جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
