ایپل نے اپنے نئے آئی فون 12 اور نئے آئی میک کمپیوٹر میں سات مختلف رنگوں کے ساتھ جامنی رنگ بھی شامل کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اب آئی فون کے علاوہ آئی میک بھی سات مختلف قوس قزاح کے رنگوں کے ساتھ دستیاب ہے جس میں جامنی رنگ کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
آئی میک کمپیوٹر میں ایچ ڈی کیمرا اور اسٹوڈیو کے معیار والا چھ اسپیکر پر مشتمل ساؤنڈ سسٹم شامل ہے۔ نئے رنگ میں آئی فون 12 اور آئی میک کی ایڈوانس بکنگ جاری ہے جو مئی کے وسط میں دستیاب ہوں گے۔
اپریل ایپل کی سال کی پہلی مصنوعات لانچ کرنے کا مہینہ ہوتا ہے اور عالمی وبا کے باوجود اس سال بھی ایپل اپنی نئی مصنوعات لانے میں کامیاب ہو گیا۔
نیا آئی فون 12 اور آئی فون 12 منی دونوں ہی جامنی رنگ میں دستیاب ہوں گے۔ ایپل حکام کا کہنا تھا کہ لوگ ایپل کے جامنی رنگ کے آئی فون کو پسند کریں گے۔
