وزیراعظم عمران خان نے سندھ کیلئے چار سو چھیالیس ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا ہے۔
سکھر میں کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کہا پیکج کے اثرات جلد سندھ کے عوام کو ملنا شروع ہو جائیں گے، پوری کوشش ہے نوجوانوں کو پیروں پر کھڑا کریں
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بڑے مافیاز سے مقابلہ تھا اس لیے سندھ پر توجہ نہ دے سکے۔ جوقرضہ ہم نے اتارا اگر ہم اپنے عوام پر لگاتے تو ملک اڑھائی سال میں کہاں سے کہاں چلا جاتا، اٹھارہویں ترمیم کے بعد وفاق سے سارا پیسہ صوبوں کو چلا جاتا ہے، ،
عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے احساس پروگرام کا 33 فیصد سندھ پر خرچ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے دوران لاک ڈاون کے باعث دوسرے ممالک میں غریب طبقہ پس گیا تاہم ہمم غریبوں کی بحالی کے لئے احساس پروگرام لے کر آئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان نے بطور کرکٹر اپنے کارنامے سوشل میڈیا پر شیئر کردیے
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ آنے پر خوشی محسوس کر رہو ہوں، یہاں آنا میری خواہش تھی کیونکہ یہ ملک کاغریب ترین علاقہ ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ملک بھر کے دوروں کے دوران دیکھا کہ بلوچستان اور اندرون سندھ سب سے کم ترقی یافتی ہیں۔ سکھر حیدرآباد موٹروے سے عوام کو بہت فائدہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، سندھ کے کئی علاقے آگے جانے کے بجائے پیچھے جا رہے ہیں، پنجاب میں ہمارا مقابلہ مافیا کے ساتھ تھا۔
عمران خان نے کہا کہ ہنر سیکھ کر نوجوان اثاثہ بن جائیں گے ورنہ بوجھ بنیں گے، ہم نے نوجوانوں کی تربیت پر پورا زور لگانا ہے، پوری کوشش ہے کہ نوجوانوں کو ان کے پاؤں پر کھڑا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے ترک صدر کا رابطہ، افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر بات چیت
وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی سے منسلک جزیرے پر ایک بڑا منصوبہ لے کر آرہے ہیں، کراچی جزیرے پر منصوبے پر 40 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہونا تھی جس کا سارا فائدہ سندھ کو ہونا تھا۔
انہوں نے کہا وفاق کی دلچسپی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے اور روپیہ مضبوط کرنے میں تھی، سندھ کی حکومت نے این او سی دے کر کینسل کردیا جس سےسندھ حکومت کو ہی نقصان ہوگا۔
