کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاہور کے مزید 9 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم کے مطابق زیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔
لاہور میں کیولری گراؤنڈ، پنجاب ایمپلائی ہاؤسنگ سوسائٹی، ماڈل ٹاؤن ایف اور ای بلاک میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ داتا گنج بخش ٹاؤن میں راج گڑھ، چوہان روڈ، شادمان کالونی نمبر1، اسلام پورہ اور شاہ جمال اچھرہ کو بند کر دیا گیا ہے۔
جب سندھ میں کورونا کی شرح دیگر کی نسبت زیادہ تھی تو کیا بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کردی تھی؟شہباز گ
لعلامہ اقبال ٹاؤن کے کریم بلاک میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔
لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز، ریسٹورانٹ، دفاتر(نجی اور سرکاری) بند رہیں گے۔
علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی، انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔ ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔
تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور، لیبارٹریاں، کولیکشن پوائنٹس، ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہے گے۔
ملک شاپس، چکن اور گوشت، مچھلی کی شاپس اور بیکریاں صبح 7سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی۔
گروسری سٹورز، جنرل سٹورز، آٹا چکیاں، فروٹ، سبزی کی دوکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9 بجے سے شام 7 بجے کھل سکیں گی۔
اسمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کو محدود کرنا ہے۔
