قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان جنوبی افریقا میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے مہمان کرکٹر بن گئے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں فخر زمان نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 15 چوکوں اور دس چھکوں کی مدد سے 193 رنز بنائے۔
دوسری جانب فخر زمان نے اپنے ون ڈے انٹرنیشنل کیئریر میں ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔
فخر زمان نے 49 ون ڈے میچز میں 45 کی اوسط اور 95 کے اسٹرائیک ریٹ سے 2 ہزار رنز مکمل کر لیے۔
ان کے کیئریر میں اب تک 4 سنچریاں اور 13 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
فخر زمان پاکستان کی جانب سے ون ڈے میں دو سو رنز بنانے والے بھی پہلے کھلاڑی ییں۔
