عمان: اردن کے نائب وزیراعظم نے کہا ہے کہ عدم استحکام کی سازش میں شہزادہ حمزہ غیر ملکیوں سے رابطے میں تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اردن نے بغض و عناد پر مبنی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔
اردن میں بغاوت کی کوشش ناکام، شاہی خاندان کے افراد اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران گرفتار
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ بات اردن کے شاہ عبداللہ ثانی کے سوتیلے بھائی کی نظربندی کے ایک روز بعد نائب وزیراعظم ایمن الصفدی نے پریس کانفرنس کہی ہے۔
نائب وزیراعظم ایمن الصفدی نے کہا کہ اردن کی انٹیلیجنس نے ایسی کمیونیکیشن پکڑی تھیں جسے انہوں نے زیرو آور کا نام دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بات واضح ہو گئی کہ وہ منصوبہ بندی اور ڈیزائن سے بڑھ کر کارروائی کی طرف جا رہے تھے۔
نائب وزیراعظم ایمن الصفدی کے مطابق سینیئرعہدیداروں کے ساتھ 14 سے 16 افراد اس وقت زیر حراست ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان سب کی گرفتاری کا پہلے ہی اعلان کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اردن کے سابق ولی عہد شہزادہ حمزہ ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کے سلسلے میں غیر ملکیوں کے ساتھ رابطے میں تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی گزشتہ کچھ عرصے سے نگرانی کی جا رہی تھی۔
مسجد اقصیٰ: بنیاد پرست یہودی زبردستی داخل، اردنی افسران برہم
نائب وزیراعظم کے مطابق اردن کے اعلیٰ حکام نے شہزادہ حمزہ اور غیر ملکیوں کے درمیان کمیونیکشن پکڑیں جن میں کہا گیا تھا کہ اردن کی سلامتی اور نقصان پہنچانے کے لیے کس وقت کیا اقدامات کیے جائیں؟
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایمن الصفدی نے کہا کہ شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہزادہ حمزہ بیرونی اداروں اور اردن کی نام نہاد حزب اختلاف سے بھی رابطے میں تھے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں اکسانے کے لیے عربی اور انگریزی میں دو ویڈیوز بھی ریکارڈ کی گئی تھیں۔
پریس کانفرنس میں نائب وزیرا عظم نے کہا کہ شہزادہ حمزہ کی اہلیہ نے بحفاظت فرار ہونے کے لیے غیر ملکی نمائندے سے رابطہ بھی کیا تھا۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائب وزیراعظم نے تصدیق کی کہ اس کوشش کو ناکام بنانے کے لیے سکیورٹی کی کوششیں مکمل طور پر اردن کی تھیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب تمام مشکوک سرگرمیاں مکمل طور پر کنٹرول میں ہیں۔
پاکستان، اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، جنرل باجوہ
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی سروسز نے سازش میں ملوث تمام افراد کا معاملہ ریاستی سکیورٹی کورٹ کو ریفر کرنے کے لیے کہا ہے۔
