لاہور سے تعلق رکھنے والے 6 سالہ گوہر لیاقت کی بلے بازی نے دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔
6 سالہ گوہر لیاقت اس شاندار انداز میں بلے بازی کرتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔ کرک انفو نے اس ننھے بلے باز کی ویڈیو شیئر کی تو اس کی شہرت عالمی سطح تک پہنچ گئی۔
Some ? drives!
Six-year-old Gohar Liaqat from Lahore is showing plenty of promise ?
?: Qadir Khawaja | #YourShots pic.twitter.com/dvJwLgnTVE
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) April 1, 2021
سابق پاکستانی بلے باز محمد یوسف بھی گوہر لیاقت کا حوصلہ بڑھانے اور بیٹنگ ٹپس دینے اس چھ سالہ بچے کے پاس پہنچ گئے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں محمد یوسف نے گوہر لیاقت کے ساتھ کرکٹ کھیلنے اور انہیں بیٹنگ ٹپس دینے کی ویڈیو شیئر کی۔
کل اس بچہ کی ویڈیودیکھی تھی،آج اس سےملنےگیا،بہت چھوٹی عمرہے اسکی مجھے6 سال سےبھی چھوٹا لگااور اللہ نےاس کوبےپناہ ٹیلنٹ سےنوازا ہے،دیکھ کردل خوش ہوگیا۔اللہ اسکوکامیاب کرے pic.twitter.com/LyNwRfVTKO
— Mohammad Yousaf (@yousaf1788) April 2, 2021
محمد یوسف نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ کل اس بچہ کی ویڈیودیکھی تھی،آج اس سے ملنے گیا، بہت چھوٹی عمر ہے اس کی مجھے 6 سال سے بھی چھوٹا لگا۔
انہوں نے تحریر کیا کہ اللہ نےاس کو بےپناہ ٹیلنٹ سے نوازا ہے، دیکھ کر دل خوش ہو گیا۔ اللہ اس کو کامیاب کرے۔
اگلا بابر اعظم تیار ہو رہا ہے ماشاءاللہ https://t.co/Ac28oJCz87
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 2, 2021
قبل ازیں وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی گوہر لیاقت کی ویڈیو شیئر کرکے لکھا تھا ’اگلا بابر اعظم تیار ہو رہا ہے۔ ماشااللہ۔
