قازقستان کی حکومت نے بچوں سے زیادتی کرنے والے 12 سے زائد مجرموں کو انجکشن کے ذریعے جنسی صلاحیت سے محروم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنسی جرائم پیشہ افراد کو جدید ترین طریقہ کار سے انجکشن کے ذریعے جنسی صلاحیت سے محروم کیا جاتا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق انجیکشن سے دی جانے والی سزا کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ عمل انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے اور مجرم انجکشن لگنے کے بعد مشکل سے چل پاتا ہے۔
قازقستان کی وزارت صحت کے مطابق رواں سال مجموعی طور پر 95 مجرموں کو کیمیائی طور پر جنسی صلاحیت سے محروم کیا جائے گا۔
اینٹی ریپ آرڈیننس کے نفاذ کیلیے سب کی مدد درکا ہے، فروغ نسیم
انہوں نے بتایا کہ کیمیکل کاسٹرنگ کے انجکشن کی 178 پاونڈ ہے۔
دوسری جانب قازقستان کے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ جب سے کیمیکل کاسٹرنک کی سزا پر عمل درآمد شروع ہوا ہے تب سے بچوں سے زیادتی کے واقعات میں 15 فیصد تک کمی آئی ہے۔
