دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے کہا ہے کہ افغان جماعتوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کو قبول کریں گے۔
افغانستان سے فوجیوں کی واپسی سے متعلق طالبان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہمیشہ سے یہی موقف رہا ہے کہ افغانستان میں تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔
طالبان نے افغان صدر کی دوبارہ انتخابات کرانے کی تجویز مسترد کر دی
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان پارٹیوں کے درمیان اختلافات دور کرنے کیلئے جامع بات چیت کی حمایت کی، دوحہ عمل اس پائیدار سیاسی حل کے حصول کیلئے ایک تاریخی موقع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے فوج کی واپسی منظم اور ذمہ دارانہ ہونی چاہئے تاکہ خلا پیدا نہ ہو۔
