پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز جوڑی اداکار احد رضا میر اور سجل علی کی شادی کو ایک برس بیت گیا ہے۔
شادی کی پہلی سالگرہ پر اداکار احد رضا میر نے اپنی اور اہلیہ سجل علی کی تصویر شیئر کی اور ساتھ میں ایک خوبصورت تحریر لکھی۔
View this post on Instagram
احد رضا میر نے شادی کی پہلی سالگرہ پر اپنے فینز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہماری شادی کی سالگرہ پر نیک تمناؤں کا بہت شکریہ۔
انہوں نے تحریر کیا کہ جنہوں نے ہماری شادی کی سالگرہ کے دن کو خوبصورت بنانے کی کوشش کی میں ان کا بھی بہت مشکور ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: کاش میں شادی کے دنوں میں واپس چلا جاؤں، احد رضا میر
احد رضا میر نے اپنی اور سجل کی تصویر کے ساتھ یہ بھی تحریر کیا کہ ’سجل آپ انتہائی خوبصورت ہیں‘۔
شوبز انڈسٹری کی یہ خوبصورت جوڑی گزشتہ برس مارچ میں متحدہ عرب امارات میں ایک سادہ سی تقریب میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئی تھی۔
