بھارتی شہر ممبئی میں کورونا مریضوں کے لیے قائم اسپتال میں آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں مال کے اندر بنائے گئے کووڈ سینٹر میں آتشزدگی ہوئی جس کے باعث 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا میں27 لاکھ67 ہزار سے زائد اموات
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال سے 70 مریضوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے۔ واقعہ کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کی اجنب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ممبئی میں مال کی بالائی منزل پر اسپتال کی جانب سے کورونا مریضوں کے علاج کے لیے وارڈ بنایا گیا تھا۔
مال میں گزشتہ رات اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کیسز میں اضافہ: جرمنی میں ایسٹر پر سخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں ساتھ ہی عمارت میں پھنسے مریضوں اور دیگر افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے امدادی کام شروع کردیا گیا۔
کووڈ سینٹر میں موجود 76 مریضوں میں سے 73 کو بحفاظت دوسرے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مال کے نچلے حصے میں قائم دکان میں آگ بھڑکی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین کی گولی و کیپسول کی شکل میں تیاری
خیال رہے کہ بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 18 لاکھ 46 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 60 ہزار 983 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
