اسلام آباد: پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون اناؤنسر کنول نصیر انتقال کرگئیں۔ مرحومہ مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔
ٹی وی میزبان طارق عزیز کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
ہم نیوز کے مطابق ملک کی ممتاز براڈ کاسٹر کنول نصیرعلالت کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں۔
کنول نصیر کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحومہ کی نماز جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
کراچی: ممتاز علمی شخصیت ڈاکٹر شکیل فاروقی کا انتقال ہو گیا
ہم نیوز کے مطابق کنول نصیر گزشتہ پانچ دہائیوں سے زائد عرصے تک پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان سے وابستہ رہیں۔
کنول نصیر ریڈیو پاکستان کی لیجنڈ موہنی حمید کی صاحبزادی اور تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی خوشدامن تھیں۔
