لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ مکمل فٹ ہو چکا ہوں اور جیسے کیرئر کا آغاز کیا تھا ویسا ہی پرفارم کروں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز بہت اہم ہے۔ تمام کھلاڑی فارم میں ہیں اور اچھے ردھم میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2 پریکٹس سیشن بھی ہوئے ہیں جس سے فائدہ ہو گا۔ ون ڈے کرکٹ کافی عرصے سے ہم نہیں کھیلے۔
شاداب خان نے کہا کہ ڈریسنگ روم کا ماحول بہت اچھا ہے اور کرکٹ کے علاوہ ہماری کوئی بات نہیں ہوتی۔ ہم لوگ نیگیٹو باتیں نہیں سوچتے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ میں ہر ٹیم برابر ہوتی ہے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری بھی کر رہے ہیں۔ زخمی ہونے کی وجہ سے پرفارمنس نیچے گئی۔
نائب کپتان نے کہا کہ بیٹنگ پلس پوائنٹ ہے لیکن باؤلنگ میرا ہتھیار ہے۔ امید ہے کہ جیسے کیرئر کا آغاز کیا ویسا ہی پرفارم کروں۔
انہوں نے کہا کہ مکمل فٹ ہو چکا ہوں اور باؤلنگ میں ویسا ہی نظر آؤں گا۔ مصباح اور یونس بھائی میرے ساتھ بیٹنگ پر کام کر رہے ہیں۔
