لاہور: سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جو نکات اٹھائے ہیں، ہم پہلے ہی اس پر بات کرتے آ رہے ہیں، اپنا گھر صاف اس وقت ہو گا جب آئین پر عمل ہو گا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ ملتوی ہونے سے قوم کو مایوسی ہوئی ہے۔ ہم عجلت نہیں چاہتے ہیں، لانگ مارچ بامقصد ہو گا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسمبلیوں نے استعفوں کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی نے کچھ وقت مانگا ہے، ہم آنکی رائے کا احترام کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیرخطے امن ممکن نہیں، آرمی چیف
پی ڈی ایم مینٹنگ کی اندرونی کہانی کے میڈیا پر رپورٹس کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب بند کمرے سے ہر بات باہر جایے تو ایسا ہی ہوتا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن لگوانا کے بعد وزیراعظم عمران خان کو کرونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ یا تو کرونا جھوٹ ہے یا ویکسین فراڈ ہے۔وزیراعظم عمران خان کو اللہ شفا عطا فرمائے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ویکسین کے بعد کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہو۔ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو رواں ماہ طلب کیا تھا۔ الیکشن کمیشن کی طلبی کے بعد عمران خان کو کورونا ہو گیا۔
