جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کی کورونا سے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کرونا ویکسینیشن لگوانا کے بعد وزیراعظم عمران خان کو کرونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ یا تو کرونا جھوٹ ہے یا ویکسین فراڈ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ویکسین کے بعد کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہو۔ وزیراعظم عمران خان کو اللہ شفا عطا فرمائے۔
مزید پڑھیں: کورونا: کیٹگری سی میں شامل ممالک کے مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ خاتون اول بشریٰ بی بی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔
خاتون اول بشریٰ بی بی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
