اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
نیب نے بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔
نیب نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ کا 27 نومبر 2020 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
مزید پڑھیں: پنجاب، بلوچستان اراکین اسمبلی کے اثاثہ جات کی تفصیلات جاری
نیب نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ جان محمد جمالی نے بطور اسپیکر بلوچستان اسمبلی اختیار کا ناجائز استعمال کیا۔ اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں۔

قومی احتساب بیورو نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں گریڈ 16 سے اوپر کے افسران کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا گیا۔
نیب کے مطابق جان محمد جمالی نے کوآرڈینیشن آفیسر کے ذریعے بھرتیاں کرائیں۔ بلوچستان ہائیکورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ دیا۔
