اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ذاتی مفادات پر مبنی تحریکیں کامیاب نہیں ہو سکتیں۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ جس میں وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر دفاع پرویز خٹک، اسد عمر اور فواد چودھری شریک ہوئے۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حزب اختلاف کو ان کے حال پر چھوڑ دیں۔ ہماری اولین ترجیح مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے۔ ذاتی مفادات پر مبنی تحریکیں کامیاب نہیں ہوسکتیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا کوئی مستقبل نہیں جبکہ ہمارے مشکل معاشی حالات اب گزر چکے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بہن بھائی کا راگ الاپنے والے آج دست و گریباں ہیں، فردوس عاشق اعوان
وزیر اعظم نے کہا کہ ڈھائی سال گزر گئے اب سب کو پہلے سے زیادہ محنت کرنا ہو گی۔
وزیرا عظم عمران خان نے کورونا کے باعث مالاکنڈ اور دیگرمقامات پر جلسے منسوخ کر دیے۔
