الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کی تاریخ تبدیل کر دی ہے۔
اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق این اے 75 ڈسکہ میں پولنگ 18 مارچ کے بجائے 10 اپریل کو ہو گی۔
اعلامیے کے مطابق پولنگ کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ پنجاب حکومت کی درخواست پر کیا گیا ہے۔
این اے 75، الیکشن کمیشن کا دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ضلعی اور ڈویژنل افسران کے تبادلے کے بعد نئے افسران کو انتظامی صورتحال سمجھنے کیلئے وقت چاہیے۔
الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب حکومت مستقل بینادوں پر انتظامی افسران کی خالی شدہ اسامیوں پرفوری تعیناتیاں کرے۔
