اسلام آباد:سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔
سینیٹ الیکشن سے پہلے سندھ اسمبلی میدان جنگ بن گئی
ہم نیوز کے مطابق سینیٹ الیکشن میں اپنے والد یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے لیے ان کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی متحرک ہوگئے ہیں۔
مبینہ ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ علی حیدر گیلانی ایک رکن کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ کار بتارہے ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق ویڈیو سے یہ واضح نہیں ہورہا ہے کہ علی حیدر گیلانی جس شخص کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ کار سمجھا رہے ہیں وہ کس سیاسی جماعت کا رکن قومی اسمبلی ہے؟
سینیٹ انتخابات:الیکشن کمیشن نے ویجیلنس کمیٹی بنادی
مبینہ ویڈیو میں یہ بھی واضح نہیں ہورہا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کس حکومتی رکن کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ سمجھا رہے ہیں؟
