تین جملوں ’ یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں، یہ ہماری ’پارری‘ ہو رہی ہے’ سے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچانے والی دنانیر کے ان الفاظ کی نئی دعویدار سامنے آ گئی ہے۔
تسبیل گیلانی نامی سوشل میڈیا انفلوئنسر نے دعویٰ کیا ہے کہ ’پارری ہو رہی ہے‘ کے الفاظ دنانیر سے پہلے میں نے ادا کیے۔
View this post on Instagram
تسبیل گیلانی کا کہنا ہے کہ انہوں نے 30 جنوری کو ’یہ ہم ہیں، یہ ہماری لفٹ ہے اور یہ ہماری دو روپے والی پارٹی ہو رہی ہے‘ کی ویڈیو شیئر کی تھی جب کہ دنانیر نے 6 فروری کو وہ ویڈیو شیئر کی۔
یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی اور سدہارتھ ملہوترا بھی ’پارری گینگ‘ میں شامل
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر چند سیکنڈز کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں نوجوان لڑکی اپنے ہاتھ میں کیمرہ پکڑے پہلے اپنے پیچھے کھڑی ایک گاڑی اور پھر اپنے چند دوست دکھاتی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ہی وہ اپنے مخصوص لہجے میں کہتی ہیں کہ یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارری ہو رہی ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو نے ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا تھا اور پارری گرل دنانیر کے انداز میں ویرات کوہلی، دیپیکا پڈوکون، سدہارتھ ملہوترا اور ماہرہ خان سمیت کئی معروف شخصیات نے تصاویر اور ویڈیوز بنائی تھیں۔
