پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اب تک تیز ترین سنچری اسکور کرنے کا ریکارڈ ملتان سلطانز کے بلے باز رائلی روسوو کے پاس ہے۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق جنوبی افریقہ کے جارح مزاج بلے باز نے پی ایس ایل 5 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف یادگار اننگز کھیلتے ہوئے محض 43 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل: سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے بلے باز
پی ایس ایل میں تیز ترین نصف سنچری اسکور کرنے کا ریکارڈ اسلام آباد یونائیٹڈ کے آصف علی اور پشاور زلمی کے کامران اکمل کے پاس ہے۔
کامران اکمل نے 2018 میں کراچی کنگز کے خلاف 17 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تھی۔
2019 میں اسلام آباد یونائٹیڈ کے آصف علی نے لاہور قلندرز کے خلاف شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 17 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تھی۔
