پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اب تک سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے بلے بازوں میں پشاور زلمی کے تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل سرفہرست ہیں۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق 2016 سے 2020 اب تک کامران اکمل 56 میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 29 کی اوسط 1537 رنز اسکور کئے ہیں۔
کامران اکمل ٹورنامنٹ میں تین سنچریاں اور 9 نصف سنچریاں بھی اسکور کر چکے ہیں۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 138.48 ہے۔

پی ایس ایل کے اب تک کھیلے گئے سیزنز میں کراچی کنگز کے بلے باز بابراعظم 1516 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
راشد خان پی ایس ایل کے بیشتر میچز نہیں کھیل پائیں گے
بابراعظم نے 37 کی اوسط اور 117 کی اسٹرائیک ریٹ سے 47 میچوں میں 1516 رنز اسکور کئے ہیں۔

تیسرے نمبر پر پی ایس ایل میں شین واٹسن موجود ہیں۔ انہوں نے 46 میچوں میں 32 کی اوسط اور 138 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1361 رنز بنائے ہیں۔
واٹسن پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے پانچ ایڈیشنز کے دوران کراچی کنگز، ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے بلے باز شعیب ملک نے 48 میچز کھیل کر 1127 رنز بنائے ہیں۔
ان کی اوسط 31 اور اسٹرائیک ریٹ 122 ہے جب کہ انہوں نے 7 نصف سنچریاں اسکور کر رکھی ہیں۔

