موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کی مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہونے والے علی سدپارہ اور دو ساتھی کوہ پیماؤں کا نو روز بعد بھی کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
یہ بھی پڑھیں: علی سدپارہ اور ساتھیوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن تاخیر کا شکار
علی سدپارہ اور ساتھی کوہ پیماؤں کی تلاش میں نا صرف جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی جا رہی ہے بلکہ پاک فوج نے ہیلی کاپٹرز کے علاوہ ایف 16 طیاروں سے بھی کے ٹو کے علاقے کی سرچنگ میں مدد فراہم کی ہے۔
ان کی تلاش میں آئس لینڈ کی خلائی ایجنسی نے سٹیلائٹ کی جدید ٹیکنالوجی سے علاقے کی تصاویر بنائیں اور زمینی سرچ آپریشن بھی کیا گیا لیکن علی سدپارہ اور ساتھیوں کا سراغ نہیں مل سکا۔
علی سدپارہ کی فیملی اور گلگت بلتستان حکام کی طرف سے آج نیوز کانفرنس متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کے ٹو مشن: محمد علی سدپارہ ٹیم سمیت تاحال لاپتہ، سرچ آپریشن جاری
عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو موسم سرما میں بغیر آکسیجن کے سر کرنے نکلے تھے۔
