لاہور: سپرکبڈی لیگ کے دوسرے روزفیصل آباد، کشمیر ، گجرات اورکراچی نے اپنے اپنے مقابلے جیت لیے۔ ایشئین اسٹائل ان ڈورسپر کبڈی لیگ کے دوسرے روز بھی کھلاڑیوں نے اپنی مہارت، پھرتی اورچستی کا بھرپورمظاہرہ کیا۔
سنسنی خیز مقابلے کے بعد فیصل آباد شیر دل نے اسلام آباد آل سٹارز، کشمیر جانباز نے ملتان سکندرز اور گجرات واریئرز نے لاہور تھنڈرز کو شکست دی۔
آج بھی چارمقابلے ہوں گے جن میں گوادر کی ٹیم لاہور سے، گجرات کی کراچی ، پشاور کی فیصل آباد اور ملتان کی اسلام آباد سے ٹکرائے گی۔
سپر کبڈی لیگ میں جمعرات کے آخری مقابلے میں کراچی زورآورزنے سائیوال کو 36 کے مقابلے میں 30 پوائنٹس سے شکست دی۔
پاکستان سپر کبڈی لیگ میں دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں گجرات واریئرز، گوادر بہادرز، لاہور تھنڈرز، ساہیوال بلز، کراچی زورآورز، اسلام آباد آل اسٹارز، پشاور حیدرز، فیصل آباد شیردلز، کشمیر جانباز اور ملتان سکندرز شامل ہیں۔
سپر کبڈی لیگ کا فائنل دس مئی کو کھیلا جائے گا۔
