برطانیہ میں مختلف اشخاص 20 سال تک مبینہ طور پر لوگوں سے پاکنگ فیس کے نام پر پیسے بٹورتے رہے جس کا کھوج لگانے کے لیے ایک مہم جو گروپ نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
برطانوی اخبار دی میل کے مطابق ماضی میں برسٹل چڑیا گھر سے متصل سرکاری زمین پر پارکنگ کی زمین پر ایک یا ایک سے زائد نامعلوم افراد گاڑی مالکان سے فیس کی مد میں پیسے وصول کرتے رہے ہیں۔ ایسے افراد کو نہ ہی برسٹل چڑیاگھر کی انتظامیہ اور نہ ہی برسٹل سٹی کونسل نے ملازمت پر رکھا تھا۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ نامعلوم افراد 20 سال تک گاڑی مالکان سے کروڑوں کمانے کے بعد بیرون ملک منتقل ہوگئے ہیں۔
ڈاؤنز فار پیپل (Downs For People) نامی گروپ نے عدالت میں یہ بات ڈاؤنز کمیٹی کی جانب سے برسٹل چڑیا گھر کو 20 سال تک لیز پر دینے کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔
مزید پڑھیں: ارنب گوسوامی کا ایک اور فراڈ
عام دنوں میں چڑیا گھر سے متصل اس زمین کو کار پارکنگ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
