یورپی ملک آئس لینڈ کے جزیرے پر بنا مکان کس کا ہے؟ دنیا کے اس تنہا ترین مکان کی ملکیت کی گتھی نہ سلجھ سکی۔
سمندر کے بیچ وبیچ موجود جزیرے پر بنا یہ گھر تین سوسال پرانا ہے۔ مگر یہ مکان ہے کس کا، کب بنایا اور اس کے مکین اب کہاں پرہیں؟ آئس لینڈ کے شہریوں کے پاس قیاس آرائیوں کے سوا کچھ نہیں۔
ایک مفروضے کے مطابق ایک ارب پتی نے زومبیز کے خوف سے یہ گھر بنایا تھا۔ یہ گھر انیس سو تیس سے خالی پڑا ہے۔
مکان میں موجود اشیا سے اندازہ ہوتا ہے سفید رنگ کے اس پر اسرار مکان میں چند لوگ رہتے تھےجو شائد بہتر زندگی کیلئے کہیں اور منتقل ہوگئے۔
اس جزیرے کے قریب ترین واقع آبادی میں کسی کے پاس مصدقہ معلومات نہیں ہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ مکان گلوکاری بیجورک نے تعمیر کیا جو کہ اس جزیرے کو خریدنے کیلئے حکومت کے ساتھ بات چیت بھی کر رہی تھیں۔
اس جزیرے کو محفوظ قدرتی ذخائر کے فہرست میں بھی شامل کیا گیا ہے کیوں کہ یہ کئی نایاب پرندوں کا مسکن ہے۔
