واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کا پالتو کتے کے ساتھ کھیلتے ہوئے ٹخنہ مڑ گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن اپنے پالتو کتے کے ساتھ کھیلتے ہوئے پھسل گئے جس کے باعث ان کے پاؤں میں معمولی فریکچر آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی سپریم کورٹ پر شکوک و شبہات کا اظہار
ڈاکٹرز کے مطابق جو بائیڈن کو کچھ ہفتوں تک واکنگ بوٹ استعمال کرنا ہوگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا سپریم کورٹ الیکشن فراڈ کا کیس سنے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سیکڑوں ثبوت موجود ہیں لیکن سپریم کورٹ میں مقدمہ کرانا مشکل ہے، سپریم کورٹ کے بہترین وکلا مل گئے ہیں، وہ بڑا اچھا کیس لڑ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھیں گے۔ قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پر کہا کہ وہ جوبائیڈن کی صدارتی انتخابات میں کامیابی کو تسلیم نہیں کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے انتقال اقتدار کی منظوری دے دی
ہم نیوز کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہ وہ جوبائیڈن کی کامیابی کو تسلیم کریں گے اور نہ ہی ووٹنگ کے عمل میں فراڈ کے حوالے سے اپنے نظریے سے دستبردار ہوں گے۔
صدارتی انتخابات کے بعد اپنے پہلے خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرا ذہن تبدیل نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چھ ماہ میں بھی ان کی سوچ اس حوالے سے تبدیل نہیں ہو گی۔
