کراچی: سندھ میں بڑھتے کورونا وائرس کیسز کی وجہ سے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث ایک نیا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں سندھ کے تمام سرکاری،نجی دفاتر اور پبلک مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ماسک نہ پہننے کی صورت میں جرمانہ ہو گا جبکہ بند جگہوں پر شادی کی تقریبات میں بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے اور کھلے مقامات پر شادی کی تقریب میں 200 افراد شریک ہوسکیں گے۔
شادی کی تقریب رات 9 بجے ختم کرنا ہو گی جبکہ شادی کی تقریبات میں بوفے کی اجازت نہیں ہو گی۔ کھانا پیک ڈبوں میں مہمانوں میں تقسیم کرنے کی اجازت ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کیسزکی تعداد 3لاکھ79ہزار سے بڑھ گئی
سندھ کے تمام سرکاری اور نجی دفاتر میں ورک فرام ہوم کی پالیسی اپنائی جائے گی جبکہ 50 فیصد افراد گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہوں گے۔
سندھ میں اب تک کورونا کی وجہ سے 2 ہزار 845 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 64 ہزار 651 افراد متاثر ہیں۔
