لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ’باہمت بزرگ پروگرام‘ کا افتتاح کر دیا ہے۔
باہمت بزرگ پروگرام کے تحت 65 سال اور زائد عمر کے افراد کو ہر 3 ماہ بعد 6 ہزار روپے سوشل پینشن کی مد میں دیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چمن کے مقامی افراد کو احساس پروگرام کے تحت مالی پیکج دیا جائے گا، وزیراعلی بلوچستان
پنجاب حکومت نے باہمت بزرگ پروگرام کے لیے ابتدائی طور پر 2ارب روپے کا فنڈ مختص کیا گیا ہے۔ پروگرام کے لیے رجسٹریشن کا آغاز 23 نومبر 2020 سے کیا جائے گا جو کہ تین ماہ جاری رہے گا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہم ریاست مدینہ کے خواب کی تکمیل کی طرف بڑھ رہے ہیں، باہمت بزرگ پروگرام ریاست مدینہ کی طرف ایک سنگ میل ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کا حصول ایک صبرآزما کام ہے، یہ منصوبہ ابتدائی طور پر 2 ارب روپے کی خطیر رقم سے شروع کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ منصوبے سے بزرگ افراد بالخصوص خواتین کو معاشی طور پر مستحکم کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ باہمت بزرگ پروگرام ریاست مدینہ کی جانب ایک مثالی قدم ہے۔
ریاست مدینہ کیجانب مثالی قدم
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کیجانب سے65سال اور زائدعمر افراد کیلئےباہمت بزرگ پروگرام کےتحت2ارب کافنڈقائم!
پروگرام کےذریعےہر تین ماہ بعد 6ہزارروپے سوشل پینشن کی مد میں دیئےجائینگے
رجسٹریشن کا آغاز 23نومبر سے جوتین ماہ جاری رہیگا#ہفتہ_شان_رحمت_اللعالمینﷺ— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) November 20, 2020
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے 65 سال اور زائد عمر کے افراد کے لیے باہمت بزرگ پروگرام کے تحت 2ارب کا فنڈ قائم کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’احساس پروگرام کے تحت 4سال میں1 لاکھ 61 ہزار افراد کی مدد کرینگے‘
انہوں نے تحریر کیا کہ پروگرام کےذریعے ہر تین ماہ بعد 6 ہزارروپے سوشل پینشن کی مد میں دیے جائیں گے اور رجسٹریشن کا آغاز 23 نومبر سے کیا جائے گا جو کہ تین ماہ جاری رہے گا۔
