دمشق: شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر79 سال تھی۔
کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی امداد شام روانہ
ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم کا انتقال ہو گیا ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق شام کے سرکاری ٹی وی نے اپنے وزیر خارجہ کے انتقال کی خبر دی ہے لیکن ان کے انتقال کی وجہ نہیں بتائی ہے۔
پی ایل او کے چیف مذاکرات کار ڈاکٹر صائب عریقات کا انتقال ہو گیا
مرحوم ولید المعلم نے پہلی مرتبہ 2006 میں بحیثیت وزیر خارجہ خدمات سرانجام دی تھیں۔ وہ شام کے نائب وزیراعظم کے عہدے پر بھی فائز رہے تھے۔
بحرین کے وزیر اعظم انتقال کر گئے
شام کے مرحوم وزیر خارجہ کی صحت گزشتہ کچھ عرصے سے خراب تھی اور وہ دل کے عارضے میں بھی مبتلا تھے۔
