اسلام آباد: سینیر صحافی ارشد وحید چودھری عالمی وبا کورونا وائرس سے انتقال کر گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جیو ٹی وی سے وابسطہ صحافی ارشد وحید چودھری کورونا کے باعث گزشتہ دو ہفتے سے راولپنڈی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔
ارشد وحید چوہدری جیو نیوز کے سینیئر رپورٹر تھے اور وہ پروگرام ’جیو پارلیمنٹ‘ کے اینکر بھی تھے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ارشد وحید چودھری کے انتقال پر افسسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ ارشد وحید چودھری بہت محنتی، اپنے پیشے کو ایک مشن سمجھنے والے ایک نیک نام صحافی تھے۔
بہت قابل قدرصحافی ارشد وحید چودھری کے انتقال کی خبر سن کر دلی رنج ہوا۔ وہ بہت محنتی، اپنے پیشے کو ایک مشن سمجھنے والے ایک نیک نام صحافی تھے۔ اللہ انہیں مغفرت دے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے- آمین۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 14, 2020
