اسلام آباد: پاکستان میں قائم امریکی سفارت خانے نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما احسن اقبال کا ٹویٹ ری ٹویٹ کرنے پر معذرت کر لی ہے۔
پاکستان میں امریکی سفارت خانے نے احسن اقبال کا امریکی الیکشن سے متعلق ٹویٹ ری ٹویٹ کیا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلااجازت استعمال ہوا۔ سفارتخانہ سیاسی پیغامات کی تشہیر نہیں کرتا۔
Dear Followers: The U.S. Embassy Islamabad Twitter account was accessed last night without authorization. The U.S. Embassy does not endorse the posting or retweeting of political messages. We apologize for any confusion that may have resulted from the unauthorized post.
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) November 11, 2020
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں امریکی سفارتخانے کی معذرت ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی خاص جماعت کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا قابلِ قبول نہیں۔ واضح طور پر اکاؤنٹ ہیک نہیں ہوا تھا۔
This not good enough esp after great delay! Account was clearly not hacked so someone who had access to it used it “without authorisation”. Unacceptable that someone working in US Embassy pushing a particular pol party’s agenda – has serious consequences incl staff visas scrutiny https://t.co/IWqYtRjVna
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) November 11, 2020
دریں اثنا وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل نے معاملے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ذمہ دار افراد کیخلاف کارروائی ہو گی۔
Embarrassing .The US embassy tweeting derogatory comments about sitting US President Mr. Donald Trump and Prime Minister of Pakistan Mr. Imran Khan. First time ever seen an embassy insulting its own lawful elected president. We expect some heads must roll. This is unacceptable! https://t.co/LQxQ2UlYZ2
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) November 11, 2020
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا معاملے پر پاکسانی وزارتِ خارجہ کو کارروائی کرنی چاہیے، توہین آمیز ریمارکس سفارتی پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے۔
خیار رہے کہ احسن اقبال نے اپنی ایک ٹویٹ میں امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست پر وزیراعظم عمران خان کے نام لیے بغیر کہا تھا کہ ہمارے پاس پاکستان میں بھی ایک شخص ہے، جنہیں جلد باہر نکال دیا جائے گا۔
We have one in Pakistan too. He will be shown way out soon. Insha Allah! pic.twitter.com/i1qOil7jvf
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) November 10, 2020
احسن اقبال کی ٹویٹ کو شیئر کرنے کے چند گھنٹے بعد امریکی سفارت خانے نے اسے ہٹا دیا تھا، کیونکہ پاکستان میں ٹوئٹر پر امریکی سفارت خانے سے معافی مانگنے کا ٹرینڈ چل رہا تھا۔
