کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ایک تیز رفتار واٹرٹینکر بے قابو ہو کر بینک میں گھس گیا جس سے ایک شخص جاں بحق اور4 زخمی ہوگئے ہیں۔
حادثے میں بینک کے باہر کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹینکر ڈرائیور کے کنٹرول میں نہیں تھا۔
پانی کا ٹینکر اوور اسپیڈ کی وجہ سے بینک میں گھس گیا اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پانی کا ٹینکر اوورلوڈ تھا اور بینک کی پارکنگ میں کھڑی متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس نے ڈرائیور کی گرفتاری کی فی الحال تصدیق نہیں کی۔
