واشنگٹن: امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن نے ملکی سیاست میں نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ انہیں امریکہ کا سب سے زیادہ عمر رسیدہ صدر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے تو وہیں اس سے قبل وہ امریکہ کے سب سے کم عمر سینیٹر بھی منتخب ہو چکے ہیں۔
جوبائیڈن کوہلال پاکستان کا ایوارڈ کیوں ملا؟
امریکی سیاست میں گزشتہ پانچ دہائیوں سے سرگرم رہنے والے جو بائیڈن جب 1972 میں ڈیلاویئر سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے تو اس وقت ان کی عمر محض 29 سال تھی۔ وہ اپنی پوری سیاسی زندگی میں چھ مرتبہ سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔
جوبائیڈن اب جب امریکہ کے 46 ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں تو ان کی عمر 77 سال ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے صدارتی انتخاب میں 74 سالہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست فاش دی ہے۔
امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن دو مرتبہ امریکہ کے صدر نائب صدر رہ چکے ہیں۔ وہ بارک اوبامہ کے دور میں اس منصب پہ فائز رہے تھے۔
امریکہ: برنی سینڈرز صدارتی انتخاب کی دوڑ سے دستبردار
دلچسپ امر ہے کہ جوبائیڈن کے حق میں دستبردار ہونے والے سینیٹر برنی سینڈر کو عمر رسیدہ کہا گیا تھا۔ عام خیال ہے کہ وہ اسی بنیاد پر جوبائیڈن کے حق میں دستبردار ہوئے تھے جو ان سے صرف دو سال چھوٹے ہیں۔ برنی سینڈرز 79 سال کے ہیں۔
