اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 228 کیسز سامنے آئے ہیں۔
ڈی ایچ او اسلام آباد کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا کے 2958 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 7.7 کی شرح سے 228 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔
228 cases are reported today in Islamabad.
The total tests conducted were 2,958.
The positivity rate for today is 7.7 % pic.twitter.com/WPeXmXEiI2
— District Health Office Islamabad (@DhoIslamabad) November 4, 2020
خیال رہے ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 18 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار867 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے ایک ہزار 313 نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 37 ہزار 573 ہے۔
پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 16 ہزار60 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں اور 14 ہزار646 زیرعلاج ہیں۔
