لندن: برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے سرکاری رہائش گاہ چھوڑ دی ہے۔ وہ دوسری جگہ منتقل ہو گئے ہیں۔
’بورس جانسن کو ٹھیک ہونے میں ابھی وقت لگے گا‘
ہم نیوز نے عالمی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سرکاری رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ سے منتقل ہو گئے ہیں۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے یہ فیصلہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس میں اضافے کو پیش نظر رکھ کر کیا ہے۔
برطانیہ میں کورونا سے مزید 326 اموات، لاک ڈاؤن لگا دیا گیا
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران مہلک وبا کا نشانہ بن گئے تھے جس کے بعد انہیں اسپتال میں زیر علاج رہنا پڑا تھا حالانکہ اس سے قبل انہوں نے خود کو قرنطینہ بھی کیا تھا۔
وزیراعظم بورس جانسن جب اسپتال سے صحتیاب ہوئے تھے تو انہوں نے سرکاری رہائش گاہ میں آرام کرنے کے بجائے ذاتی رہائش گاہ میں آرام کیا تھا۔
برطانوی شہزادہ ولیم کو کورونا: شاہی خاندان نے پوشیدہ رکھا
عالمی وبا کورونا میں ہونے والے اضافے کے پیش نظر برطانیہ میں بھی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جب کہ یورپ کے دیگر ممالک بھی خطرناک وبا کی لپیٹ میں دکھائی دے رہے ہیں۔
