اسلام آباد: وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور نے کہا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل پروہ لوگ اعتراض اٹھا رہے ہیں جنہوں نے پاکستان کا بھٹہ بٹھایا ہے۔
امریکہ: روز ویلٹ ہوٹل کی بندش کا فیصلہ مؤخر
ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں میزبان عادل شاہ زیب کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں انہوں نے کہا کہ پی آئی اےاوراسٹیل ملز2000 سے پہلے منافع بخش ادارے تھے لیکن پی پی اور ن لیگ کے ادوار میں خسارے میں چلے گئے۔
وفاقی وزیر ہوابازی نے ایک سوال کے جواب میں استفسار کیا کہ پی آئی اے کو 400 بلین کا خسارہ کس نے دیا؟ ان کا کہنا تھا کہ یہ تحفہ پی ٹی آئی کی حکومت نے تو نہیں دیا۔
پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں بڑی پارٹیوں نے پی آئی اے کا بیڑہ غرق کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 35 سالوں کا گند ایک دم توختم نہیں ہوگا، اس میں وقت لگے گا۔
جنوری تک حکومت نہیں جائیگی، نواز شریف جیل چلے جائیں گے: فواد چودھری
پروگرام بڑی بات کے میزبان عادل شاہ زیب کے استفسار پر انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی تعمیرنوکریں گے اور اسے دوبارہ منافع بخش ادارہ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے غلط کام کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ہے۔
وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور کا کہنا تھا کہ نیویارک میں واقع پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل کو فروخت نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روز ویلٹ ہوٹل کی تزئین و آرائش کے لیے 100 ملین ڈالرز کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اپوزیشن کے سارے رہنماؤں کو چلے ہوئے کارتوس قرار دیا اور کہا کہ پی ڈی ایم کا سربراہ جسے بنایا گیا ہے وہ اپنی نشست تک تو بچا نہیں سکا ہے۔
مولانا عادل خان کو سیکیورٹی کو نہ دینا سمجھ سے باہر ہے، علامہ طاہر اشرفی
ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور نے کہا کہ نوازشریف اور زرداری مولانا کو استعمال کر کے این آراو لینے کے چکرمیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن تحریک میں کوئی دم نہیں ہے، یہ عوام کے ٹھکرائے ہوئے لوگ ہیں۔
