لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ شہدا ہمارا مان ہیں اور ہم ان کے مقروض ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کی توجہ انسانی ترقی، تعلیم اور معیشت کی بہتری پر ہے، عثمان بزدار
یوم دفاع کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ 1965کی جنگ کےشہداء آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہیں۔
عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پوری قوم شہدائے وطن کی قربانیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کر رہی ہے، 1965 کی جنگ کے غازیوں کی جرات کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ستمبر 1965 کی جنگ پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن اور تاریخ ساز باب ہے، پاک افواج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک افواج کے عظیم سپوتوں نے بہادری کی بے مثال داستانیں رقم کیں، پاک افواج اور پوری قوم دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ
دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 6ستمبر پاکستانی قوم کے لیے ایک تاریخ ساز دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دن دشمن قوتوں کے لیے واضح پیغام ہے، اگر ہم آزادی حاصل کر سکتے ہیں تو اس کی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں۔
محمود خان کا کہنا تھا کہ 6ستمبر کو پاک افواج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے لئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ دنیا مسئلہ کشمیر کو آسان نہ لے، انسانی حقوق کے عالمی ادارے مسئلہ کی نزاکت اور حساسیت کو سمجھیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب نے چھوٹے ڈیمز پر کام شروع کرنے کی منظوری دے دی
خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ بھارتی سرکار کی احمقانہ حرکتیں پورے خطے کا امن تباہ کر سکتی ہیں۔
