عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید5 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد6 ہزار340 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے مزید513 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور مجموعی تعداد 2لاکھ98ہزار 25 تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 132 اور2 لاکھ82 ہزار553 صحتیاب ہوچکے ہیں۔
سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار253ہوگئی ہے۔ پنجاب97 ہزار118، خیبرپختونخوا36 ہزار498، بلوچستان13 ہزار157، اسلام آباد15ہزار726، آزاد جموں و کشمیر2 ہزار313 اور گلگت میں2 ہزار960 کیسز رپورٹ ہوئے۔
کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار208 اور سندھ میں 2 ہزار422 اموات ہوئی ہیں۔ خیبر پختونخوا ایک ہزار255، اسلام آباد 175، بلوچستان 144، گلگت بلتستان71 اور آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 65 ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسکرین یا این 95 ماسک کورونا سے تحفظ نہیں دیتے، تحقیق
پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔
ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔
حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔
جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔
پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔
