اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ سبسـڈی کے نظام کو منظم اور مؤثر بنایا جائے۔
ایف اے ٹی ایف پر اپوزیشن اور بھارت ایک پیج پر ہیں، وزیراعظم
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات اپنی زیر صدارت حکومتی سبسڈی کے نظام کو مؤثر بنانے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعظم عمران خان کو سبسڈی کے نظام کو منظم بنانے سے متعلق تھنک ٹینک کی جانب سے کی جانے والی پیشرفت پر بریفنگ بھی دی گئی۔
شہباز شریف،آصف زرداری کا پیٹ پھاڑ کر لوٹا ہوا مال نکالنے بلاول ہاؤس پہنچ گئے:شہباز گل
ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صدارتی خطاب میں کہا کہ سبسڈیز کی مد میں حکومت ہر سال اربوں کھربوں کا بوجھ برداشت کر رہی ہے۔ انہوں ںے ہدایت دی کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ سبسڈی کے نظام کو منظم اور مؤثر بنایا جائے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سبسڈی کے نظام کے حوالے سے حکومتی ترجیحات واضح ہیں۔ انہوں نے ہدایت دیں کہ سبسڈیز کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔
بھارت اور اپوزیشن چاہتی ہے کہ پاکستان ترقی نہ کرے، فیصل جاوید
ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر کہا کہ سبسڈیز کے نظام سے متعلق عوامی مفاد میں فیصلے لے کر ان پر عمل درآمد کیا جا ئے۔
