کراچی: کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیزون کے قریب گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ مقتول کی شناخت نواز کے نام سے ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو اس کے رشتے دار مظفر نامی شخص نے قتل کیا اور فرارہوگیا۔
پولیس کا مزید بتانا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے مفرور کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی: فیس واش استعمال کرنے پر تکرار، بھائی قتل کردیا
خیال رہے کہ 31 جولائی کو لاہور میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر کو قتل کر دیا تھا۔ پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر احمد علی چھٹہ کو قتل کرنے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہو گئے تھے۔
پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر احمد علی چھٹہ کے قتل کا مقدمہ ان کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ مصطفیٰ ٹاؤن میں درج کر لیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق پروفیسر احمد علی چھٹہ کو سر میں گولی ماری گئی تھی۔ وہ فارم ہاؤس پر قربانی کے جانور دیکھنے جا رہے تھے کہ ملتان روڈ پر انہیں نشانہ بنایا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد لی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں پنجاب: تمام کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پروفیسرکے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ سے متعلق رپورٹ طلب کر لی تھی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ ملزمان کو قانو ن کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔
