کراچی: صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے باعث مزید 22 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 1496 افراد وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 1459 جبکہ مریضوں کی تعداد 90 ہزار721 ہو گئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 750 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے شہر وب سے متاثرہ افراد کی تعداد 70 ہزار 893 ہو گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں اس وقت 653 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کورونا کے 104 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار551 ہوگئی ہے جب کہ 2 لاکھ 21ہزار896 متاثر ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 4ہزار87ن ئےکیسزرپورٹ ہوئے ہوئے اور78 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد ایکٹو کیسز سے زیادہ ہے۔ملک بھر میں مجموعی طور پر 13 لاکھ 50 ہزار 773 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
پنجاب میں78ہزار956 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں27ہزار110، بلوچستان10ہزار666، اسلام آباد13ہزار195، آزاد جموں و کشمیرایک ہزار 160اور گلگت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار524ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا:ہر روز ایک لاکھ 60 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے، عالمی ادارہ صحت
کورونا وائرس کے باعث آزاد جموں و کشمیر میں33، بلوچستان122، گلگت28، اسلام آباد129، خیبرپختونخوا983، پنجاب1819 اور سندھ میں 1437 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آنے والے دنوں میں پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ متوقع ہے۔ معان خصوصی ظفر مرزا نے بھی خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسزاوراموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پر بھی مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔ ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے گنجان آباد علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں۔
