اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی ہے۔ ادویات کی قیمتوں پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا جو 400 گنا بڑھ چکی ہیں، اس کے بعد شور بھی ہوا لیکن کیا نتیجہ آیا؟
انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا لیکن حکومت کو احساس ہی نہیں ہوا۔ کون مافیاز کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے؟ جن کو مافیا کے پیچھے لگانا تھا ان کو حزب اختلاف کے تعاقب میں لگا دیا گیا۔
لیگی رہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت خود مافیا ہے۔ پٹرول سستا ہوا تو حکومت کو بلیک میل کر کے ذخیرہ کیا گیا اور سپلائی روک لی۔ مافیا نے تیل کی قیمتوں میں اضافے سے اربوں روپے کا فائدہ اٹھایا۔
یہ بھی پڑھیں عثمان بزدار اور پرویز الٰہی کا مل کر پنجاب کے عوام کی خدمت کے عزم کا اعادہ
انہوں نے کہا کہ پہلےدن سے کرپشن مافیا، چور اور ڈاکو کی گردان ہوتی رہی۔ کہا گیا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں بڑی عیاشی تھی۔ انتقام میں حکومت انتہا پر چلی جاتی ہے۔
