لاہور: کراچی سے پنجاب جانے والی مال بردار ٹرین کی 4 بوگیاں میانوالی کے قریب ٹریک سے اتر گئی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق مال بردار ٹرین میں کراچی سے دادوخیل کوئلہ منتقل کیا جارہا تھا۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ کندیاں جنکشن سے امدادی کرین جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور آپریشن کا کام شروع کیا گیا ہے۔
