کراچی: شہر قائد سے منتخب رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی اراکین میں شامل تھے۔
نجیب ہارون کا تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا اعلان
نجیب ہارون نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بھیچ دیا ہے۔
انہوں ںے اس ضمن میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ بھاری دل کے ساتھ مستعفی ہورہے ہیں۔
It’s with a heavy heart that I’ve tendered my resignation from the @NAofPakistan to PM @ImranKhanPTI. It’s been 20 months and have not been able to improve either my constituency nor my hometown #Karachi and in good conscience can not justify being in this position. pic.twitter.com/6A2n2TUQ5b
— Muhammad Najeeb Haroon محمد نجیب ہارون (@MNajeebHaroon) April 17, 2020
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی نجیب ہارون نے اپنے استعفے کی وجہ میں لکھا ہے کہ گزشتہ 20 ماہ کے دوران وہ نہ اپنے حلقہ انتخاب میں کوئی بہتری لاسکے اور نہ ہی اپنے شہر کراچی کی کوئی خدمت کرسکے ہیں تو ایسی صورت میں ان کا اپنے منصب پہ رہنے کا جواز نہیں ہے۔
تحریک انصاف کے مستعفی ایم این اے نجیب ہارون نے 10 مارچ کو میرے پروگرام میں وزرا کی مایوس کن کارکردگی، کپتان کی مجبوریوں اور حکومت میں بیٹھے کچھ کرپٹ لوگوں کی طرف اشارہ کیا تھا اور کہا تھا کہ ساری ذمہ داری کپتان پر ہے۔
حالات نہیں سدھرے تو خود ہی الگ ہو گئے۔#NajeebHaroon #PMIK https://t.co/HZ9BkQ2vAw pic.twitter.com/nyj1Th7DZQ— Syed Sammer Abbas (@SammerAbbas) April 17, 2020
نجیب ہارون نے دس مارچ 2020 کو ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان سید ثمرعباس کے تیکھے اورکچھ تلخ سوالات کے جوابات دیتے ہوئے حکومتی کارکردگی پر قدرے مایوسی کا اظہارکیا تھا۔
نجیب ہارون نے کراچی سے منتخب ہونے کے فوری بعد اعلان کیا تھا کہ وہ نہ تنخواہ لیں گے اور نہ ہی کوئی دوسری سرکاری و حکومتی سہولت حاصل کریں گے۔
