نیویارک: امریکہ کے صدر ڈونلد ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس نے طبی سامان سے بھرا جہاز بھیجا ہے جو بہت اچھی بات ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ روس کو ایسی صورتحال کا سامنا ہوا تو امریکہ بھی جذبہ خیرسگالی کا مظاہرہ کرے گا۔
خیال رہے کہ روسی صدر نے کورونا وائرس سے نمٹنے میں امریکہ کو امداد کی پیشکش کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس، سرد جنگ کے حریفوں کے اختلافات ختم
دوسری جانب کورونا وائرس کی وجہ سے امریکہ نے ایران پر بھی پابندیاں ہٹانے کا عندیہ دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور ڈیڑھ لاکھ سے زاءد افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اموات چار ہزار کے قریب پہنچ چکی ہیں۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے ایک سے 2 لاکھ چالیس ہزار تک اموات ہوسکتی ہیں۔
ڈاکٹر انتھونی فیوچی کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد کم سے کم رکھنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں دنیا میں کورونا سے 42,151 اموات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں کورونا ٹاسک فورس کے ساتھ بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکہ میں بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ بریفنگ کے دوران دکھائے چارٹ میں 2 لاکھ 40 ہزار تک ہلاکتیں روکنا مقصد بتایا گیا۔
