کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ پولیس کو صوبے میں لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت لاک ڈاؤن کے حوالے سے اجلاس ہوا جس کے دوران انہوں نے کہا کہ عوام کو لاک ڈاؤن اور حکومتی فیصلوں کا احترام کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مساجد میں نمازیوں کی تعداد کو محدود کرنے کا فیصلہ دکھ کے ساتھ کیا۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 419 ہوگئی
سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ اپنے اور خاندان کے لئے لاک ڈاؤن پر عمل کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن مزید موثر کرنا ہے لوگ ابھی تک شہر میں گھوم رہے ہیں۔
دوسری جانب کراچی میں ماسک اورسینی ٹائزرز کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کے دوران 104 افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق ضلع جنوبی میں 67، شرقی میں 24 اور ضلع غربی میں 13 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
ضلع جنوبی میں خلاف ورزی پر 28، شرقی میں 11اور ضلع غربی میں پانچ مقدمات درج کیے گئے۔
